شاہد آفریدی کی انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برتری حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

جمعرات 29 ستمبر 2022 13:32

شاہد آفریدی کی انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برتری حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2022ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برتری حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ پاکستان ٹیم کو مسلسل دو سنسنی خیز میچز جیتنے پر دلی مبارکباد، میں امریکا میں سفر کے دوران بھی میچز دیکھ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان ٹیم سے جیت کا تسلسل جاری رکھنے کا بھی کہا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی ہے۔پاکستان کی جانب سے دیے گئے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بناسکی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دیگر 2 میچز 30 ستمبر (آج)جمعہ اور 2 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہیں۔
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 13:32:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :