فلپ سالٹ پاکستانی کرکٹر ہوتا تو 100 فیصد موبائل سے ٹوئٹر ڈیلیٹ کر چکا ہوتا: صہیب مقصود

کرکٹرنے یہ ٹوئٹ اس تناظر میں کی کہ جب بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی خراب پرفارمنس دیتا ہے تو اسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 29 ستمبر 2022 14:08

فلپ سالٹ پاکستانی کرکٹر ہوتا تو 100 فیصد موبائل سے ٹوئٹر ڈیلیٹ کر چکا ہوتا: صہیب مقصود
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 ستمبر 2022ء ) پاکستانی مڈل آرڈر بیٹر صہیب مقصود نے انگلینڈ کے اوپننگ بیٹر فل سالٹ سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ 35 سالہ صہیب مقصود نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا ’’اگر فلپ سالٹ پاکستانی کھلاڑی ہوتے تو اپنے موبائل سے 100 فیصد ٹویٹر ڈیلیٹ کر چکے ہوتے'۔ قومی کرکٹر کی جانب سے اپنی ٹوئٹ میں مایوسی اور دکھ کے مشترکہ جذبے کے احساس والا ایموجی بھی استعمال کیا گیا۔

صہیب مقصود کی جانب سے ٹوئٹ میں یہ واضح تو نہیں کیا گیا کہ ان کے ایسے کہنے کی وجہ کیا تھی لیکن اگر ہم پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ہوم سیریز میں فل سالٹ کی پرفارمنس دیکھیں تو اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ فل سالٹ نے صرف دوسرے ٹی ٹونٹی میں 30 رنز بنائے، اس کے علاوہ وہ پہلے میچ میں 10، تیسرے میچ میں 8، چوتھے میں بھی 8 اور پانچویں مقابلے یعنی گزشتہ شب محض 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صہیب مقصود نے یہ ٹویٹ اس تناظر میں کی کہ جب بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی خراب پرفارمنس دیتا ہے تو اسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کی سب سے بڑی مثال خوشدل شاہ ہیں ۔                                                                                             
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 14:08:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :