کراچی گرلزباسکٹ بال ٹیم قومی گرلز چیمپین شپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر ے گی،کمشنر کراچی محمد اقبال میمن

جمعرات 29 ستمبر 2022 16:47

کراچی گرلزباسکٹ بال ٹیم قومی گرلز چیمپین شپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر ے گی،کمشنر کراچی محمد اقبال میمن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2022ء) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ کراچی گرلز باسکٹ بال ٹیم اسلام آباد میں منعقد ہونے والی قومی چیمپین شپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ یہ گفتگو انھوں نے کمشنر ہائوس میں کراچی ٹیم سے ملاقات اور اسپانسر ہر پل تازہ چائے کی انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کی ۔

اس موقع پر کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان، شاہدہ پروین کیانی، محمد شکیل جان، نورین شکیل، غلام عباس جمال اور دیگر موجود تھے۔کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ کراچی میں ہر کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں ہم وہ کردار ادا نہیں کر پا رہے جس کی ضرورت ہے ،اگر ہم اس اہم مسلے کی طرف کامیاب ہو گئے تو پاکستان کی ہر ٹیم میں 50 فیصد سے زیادہ کھلاڑی کراچی شہر کے ہونگے۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ کراچی میں باسکٹ بال ایسوسی ایشن جس انداز میں تسلسل کے ساتھایونٹ منعقد کروا رہی اس سے یہ کھیل بہت تیزی کے ساتھ نہ صرف مقبول ہو رہا ہے بلکہ عوام میں اس کی پزیرائی بھی ہو رہی ہے ۔انھوں نے ٹیم کے اسپانسر محمد شکیل جان سے اظہار تشکر کیاکہ انھوں نے اس ٹیم کے دورے کے انتظامات کیئے۔ تقریب میں کوچ زعیمہ خاتون چیف سلیکٹر محمد یعقوب منیجر عثمان علی خواجہ نے بھی اظہار خیال کیااور ٹیم کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی، تقریب میں ہر پل تازہ چائے کی جانب سے سوینئر بھی تقسیم کیئے گئے، کراچی گرلز باسکٹ بال ٹیم یکم اکتوبر کو قومی گرلز باسکٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گی۔
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 16:47:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :