محمد طارق قریشی کاسابق کوچ فضل الرحمن بٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 29 ستمبر 2022 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2022ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اتھلیٹکس کے سابق کوچ فضل الرحمن بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو فضل الرحمن بٹ کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن بٹ اتھلیٹکس کے بہترین کوچ تھے، اتھلیٹکس کے لئے ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، فضل الرحمن بٹ نے اتھلیکٹکس کے لئے نمایاں خدمات سرانجام دیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس نے دعا کی کہ اللہ تعالی فضل الرحمن بٹ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے(آمین)۔
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 21:50:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :