شہر اولیادسمبر میں ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرنے کیلئے مکمل تیار ہے ۔ڈپٹی کمشنر

جمعرات 29 ستمبر 2022 22:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2022ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ طویل عرصے کے بعد وطن عزیز میں کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہونے سے شائقین کا جذبہ قابل دید ہے ۔شہر اولیادسمبر میں ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرنے کیلئے مکمل تیار ہے اس سلسلے میں بھرپور انتظامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کرکٹ ایسوسی ایشن سے ملکر کرکٹ کے مختلف ایونٹس کا انعقاد کرے گی تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے لایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ملتان کی سرزمین سے نکلنے والے متعدد کھلاڑیوں نے دنیا کرکٹ میں اپنا سکہ جمایا۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم سمیت مختلف گراﺅنڈز میں مختلف کرکٹ ایونٹسں کے انعقاد کیلئے محکمہ سپورٹس کو ٹاسک دے دیا ہے۔اس موقع پر جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی کی جانب سے پیش کی گئی کرکٹ کے فروغ کیلئے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 22:04:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :