آخری اوور میں اپنے اعصاب پر قابو رکھا جس کی وجہ سے کامیابی ملی: عامر جمال

اندازہ تھا 10 سے زیادہ رنز ہوئے تو دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائوں گا: آل رائونڈر

جمعرات 29 ستمبر 2022 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹونٹی میچ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے آل رائونڈر عامر جمال نے کہا ہے کہ آخری اوور میں اپنے اعصاب پر قابو رکھا جس کی وجہ سے کامیابی ملی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں عامر جمال نے کہا کہ اندازہ تھا 10 سے زیادہ رنز ہوئے تو دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائوں گا۔انہوں نے کہا کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے۔عامر جمال نے کہاکہ کراچی میں ہر میچ سے قبل مائنڈ بنا کر سوتا تھا کہ اگلے روز ڈیبیو ہے، تاہم جب مجھے بتایا گیا کہ وہ میچ میں ڈیبیو کررہے ہیں تو میں رونے لگ پڑا تھا۔
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 22:37:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :