شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کی جیت کے باوجود ٹیم میں ایک خامی ڈھونڈ لی

پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر کو دیکھنے کی ضرورت ہے جس کی کارکردگی مسلسل پریشان کن ہے، سابق اسپیڈ اسٹار

جمعرات 29 ستمبر 2022 22:37

شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کی جیت کے باوجود ٹیم میں ایک خامی ڈھونڈ لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کی جیت کے باوجود ٹیم میں ایک خامی ڈھونڈ لی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیم نے اچھے طریقے سے ہدف کا دفاع کیا، ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے آخری اوور اچھا کرایا، پاکستان ٹیم اچھی جارہی ہے۔تعریف کے ساتھ ساتھ سابق فاسٹ بولر نے ٹیم کی خامی پر بھی نشاندہی کی۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر کو دیکھنے کی ضرورت ہے جس کی کارکردگی مسلسل پریشان کن ہے۔
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 22:37:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :