آل رائونڈرعامر جمال نے بھروسہ کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا شکریہ ادا کیا

جمعرات 29 ستمبر 2022 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) قومی کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے آل رائونڈر عامر جمال نے بھروسہ کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عامر جمال کی جانب سے گزشتہ روز کے میچ کی کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

عامر جمال نے تصاویر کے ساتھ بابر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔آل رائونڈر عامر جمال نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کر کے آخری اوور دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دوسری اننگز کے آخری اوور میں عامر جمال کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 6 رنز سے شکست دی تھی۔قومی ٹیم نے اس فتح کے ساتھ ہی 7 میچز کی سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 22:37:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :