سالٹ پاکستانی کرکٹر ہوتا تو موبائل سے ٹوئٹر ڈیلیٹ کر چکا ہوتا صہیب مقصود

جمعرات 29 ستمبر 2022 23:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) پاکستانی مڈل آرڈر بیٹر صہیب مقصود نے انگلینڈ کے اوپننگ بیٹر فل سالٹ سے متعلق دلچسپ تبصرہ کرتے ہوے کہا ہے کہ اگر فل سالٹ پاکستانی کھلاڑی ہوتے تو اپنے موبائل سے 100 فیصد ٹوئٹر ڈیلیٹ کر چکے ہوتے۔ صہیب مقصود نے اپنے ٹویٹ میں لکھا اگر فل سالٹ پاکستانی کھلاڑی ہوتے تو اپنے موبائل سے 100 فیصد ٹوئٹر ڈیلیٹ کر چکے ہوتے۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹر کی جانب سے اپنی ٹوئٹ میں مایوسی اور دکھ کے مشترکہ جذبے کے احساس والا ایموجی بھی استعمال کیا گیا۔صہیب مقصود کی جانب سے ٹوئٹ میں یہ واضح تو نہیں کیا گیا کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا فل سالٹ نے صرف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 30 رنز بنائے، اس کے علاوہ وہ پہلے میچ میں 10، تیسرے میچ میں 8، چوتھے میں بھی 8 اور پانچویں میچ 3 رنز بناکر ا ؤٹ ہوئے۔اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صہیب مقصود نے یہ ٹوئٹ اس تناظر میں کی کہ جب بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی خراب پرفارمنس دیتا ہے تو اسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 23:04:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :