باسکٹ بال فیڈریشن کا قومی ریفریز کی تربیت کیلئے دو روزہ کورس منعقد کرنے کا اعلان

جمعرات 29 ستمبر 2022 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے قومی ریفریز کی تربیت کیلئے دو روزہ کورس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن دو روزہ ریفریز کورس کی میزبانی کرے گی جو یکم اکتوبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں ملک بھر سے 30سے زائد ریفریز اور آفیشلز شرکت کرینگے - اوج ظہور نے بتایا کہ دو اکتوبر تک جاری رہنے والے کورس میں پاکستان باسکٹ بال ریفریز بورڈ کی نگرانی میں مختلف سیشنز منعقد کئے جائینگے جس میں باسکٹ بال کے نئے رولز اور ریگولیشنز سے آگاہ کرنے سمیت مختلف ٹریننگز دی جاے گی۔
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 23:06:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :