عامر جمال نے کیریئر کے پہلے میچ میں جس طرح بائولنگ کی وہ شاندار اور قابل تعریف ہے، ناصر حسین

جمعرات 29 ستمبر 2022 23:12

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2022ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان آل رائونڈر عامر جمال نے اپنے ڈیبیو میچ میں جس طرح بائولنگ کی وہ شاندار اور قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ناصر حسین نے پاکستانی آل رائونڈر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عامر جمال نے صرف 12 ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میچز کھیل کر قومی ٹیم میں جگہ بنائی، اس نے کبھی پی ایس ایل نہیں کھیلی، اس کے باوجود اس نے اپنے انٹرنیشنل ڈیبیو میچ میں دبائو کے لمحات میں جس طرح یارکرز کئے وہ شاندار اور قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عامر جمال کی اس پرفارمنس سے اس کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 23:12:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :