صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود کی باکسر عثمان وزیر کو ورلڈیوتھ ٹائیٹل جیتنے پر مبارکباد

جمعرات 29 ستمبر 2022 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے نوجوان باکسر عثمان وزیر کو ورلڈیوتھ ٹائیٹل جیتنے پر مبارک باد دی ہے، جمعرات کے روزعثمان وزیر کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عثمان وزیر نے ورلڈ یوتھ ٹائیٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے،فائنل میں تھائی لینڈ کے باکسر سومپوت سیسا کو ناک آئوٹ کیا ہے،عثمان وزیر نے پاکستان کے لئے پروفیشنل باکسنگ ٹائیٹل جیتا ہے،ان جیسے نوجوان قوم کے ہیرو ہیں،پاکستان میں باکسنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے،سپورٹس بورڈ پنجاب باکسنگ سمیت تمام گیمز کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 23:17:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :