کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ،خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو 10 وکٹوں سے ہرادیا

جمعرات 29 ستمبر 2022 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2022ء) کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کے افتتاحی رائونڈ کے تیسرے دن کا کھیل گزشتہ روز مکمل ہو گیا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ بلوچستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 233 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ بسم اللہ خان نے ناقابل شکست 144 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا نے 29 رنز کا ہدف چھٹے اوور میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا- اس طرح کراچی کے کے سی سی اے اسٹیڈیم میں سدرن پنجاب کی ٹیم 90ویں اوور میں 290 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد عمیر نے سب سے زیادہ 85 رنز بنائے۔ ناردرن کے بائیں ہاتھ کے اسپنر عمر خان نے اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔ عمر نے میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل کے اختتام پر، ناردرن نے 26 اوورز میں ایک وکٹ پر 101 رنز بنا لیے ہیں۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں، سندھ اپنی دوسری اننگز میں 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دانش عزیز نے سب سے زیادہ 86 رنز بنائے۔ کھیل کے اختتام پر سنٹرل پنجاب نے 34 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 130 رنز بنا لیے ہیں ۔
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 23:30:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :