پنجاب سکولز کرکٹ چیمپئن شپ کٹ کی رونمائی تقریب،ڈی جی سپورٹس نے کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کیں

جمعہ 30 ستمبر 2022 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2022ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے پنجاب سکولز کرکٹ چیمپئن شپ کی کٹ کی رونمائی کی اور کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب نے کہا کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میونسپل کارپوریشن لاہور، سکولزایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس لاہور کے تعاون سے پنجاب سکولز کرکٹ چیمپئن شپ میں لاہور سے 31ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں،صوبہ بھر کے سکولوں سے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ نوجوانوں کا جنون ہے،کھلاڑی پنجاب سکول چیمپئن شپ میں اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کریں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر شاہ،ٹیموں کے کپتان اور آفیشلز سمیت دیگر بھی موجود تھے، ایم سی ایل، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس لاہور کے تعاون سے پنجاب سکولز کرکٹ چیمپئن شپ 16اکتوبر تک جاری رہے گی۔
وقت اشاعت : 30/09/2022 - 23:01:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :