پاک انگلینڈمیچز،ہوٹل اور اسٹیڈیم روٹ پر نصب سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے،سی سی پی او لاہور

جمعہ 30 ستمبر 2022 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2022ء) سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران ہوٹل اور اسٹیڈیم روٹ پر نصب سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے اور ایس او پیز کے مطابق میچز کی سکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔ ایک اجلاس کے دوران سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سی سی پی او لاہور نے شہریوں سے درخواست کی کہ شائقین کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے اصل شناختی کارڈ لازمی ہمراہ لائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کرکٹ شائقین میچ کے اوقات سے قبل اسٹیڈیم میں تشریف لائیں اور سکیورٹی پر مامور عملہ سے تعاون کرتے ہوئے ایس او پیز کا خیال رکھیں۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس کے ایک ہزار وارڈنز رات گئے تک خصوصی ڈیوٹی پر مامور رہیں گے۔سنٹرل پولیس آفس میں ہونے والے اجلاس میں سی سی پی اولاہور، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ شامل تھے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سمیت لاہور پولیس کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے
وقت اشاعت : 30/09/2022 - 23:15:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :