پی سی بی کا فاسٹ بولر کے انتقال پر اظہار افسوس، عمر امین نے یادگار تصویر شیئر کردی

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ڈومیٹسٹک فاسٹ بولر شہزاد اعظم رانا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے

جمعہ 30 ستمبر 2022 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2022ء) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر امین نے انتقال کرنے والے ڈومیسٹک فاسٹ بولر شہزاد اعظم رانا کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کر دی۔اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ڈومیٹسٹک فاسٹ بولر شہزاد اعظم رانا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

36سالہ فاسٹ بولر کے انتقال پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا اور اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شہزاد اعظم رانا نے ڈومیسٹک کرکٹ میں 182 میچز میں 496 وکٹیں حاصل کیں،اب قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر امین نے بھی سوشل میڈیا پر متوفی فاسٹ بولر کے ساتھ ایک گروپ فوٹو شیئر کی ہے جس میں تمام دوست سائیکل پر موجود ہیں۔

عمر امین نے لکھا کہ مجھے یقین ہی نہیں آ رہا کہ رانا اب ہم میں موجود نہیں ہیں، میرے بھائی آپ کو ہمیشہ مس کریں گے، اللہ سے دعا ہے کہ آپ کی مغفرت فرمائیں اور آپ کے گھر والوں کو اس مشکل گھڑی میں صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
وقت اشاعت : 30/09/2022 - 23:22:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :