قائداعظم ٹرافی ، ناردرن نے سدرن پنجاب کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

جمعہ 30 ستمبر 2022 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2022ء) قائداعظم ٹرافی کا افتتاحی رائونڈ مکمل ہو گیا۔ترجمان کے مطابق فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ناردرن نے سدرن پنجاب کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔ فالو آن کے بعد سدرن پنجاب کی ٹیم 104 اوورز میں 265 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ سدرن پنجاب کی جانب سے عمران رفیق اور عثمان صلاح الدین نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

ناردرن کے موسی خان اور مہران ممتاز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں ناردرن نے چھ رنز کے ہدف کا تعاقب دوسرے اوور میں حاصل کر لیا۔اسی طرح پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سنٹرل پنجاب اور سندھ کا میچ ڈرا ہوا۔ جیت کے لیے 338 رنز کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم 44 اوورز میں چار وکٹوں پر 132 رنز بنا سکی۔ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو 134 رنز سے شکست ہرایا۔ جیت کے لیے 370 رنز کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم 235 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بلوچستان کے خرم شہزاد نے دوسری اننگز میں تین وکٹیں اور میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 30/09/2022 - 23:24:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :