مڈل آرڈر کو اس طرح ٹائم نہیں ملتا جس طرح ملنا چاہیے،افتخار احمد

جمعہ 30 ستمبر 2022 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2022ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی افتخار احمد نے کہا ہے کہ ہمارے مڈل آرڈر کو اس طرح ٹائم نہیں ملتا جس طرح ملنا چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے افتخار احمدنے کہا کہ مڈل آرڈر بیٹرز کی کارکردگی اس سے بہتر ہوسکتی ہے،پروفیشنل کرکٹر کی حیثیت سے ہمیں ہر چیز کے لئے تیار ہونا پڑے گا، یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے۔ افتخار احمد نے کہا کہ ہم سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔یہ ہماری ہوم سیریز ہے اور ہمیں سیریز اپنے نام کرنی ہے۔امید ہے آئندہ ہماری کارکردگی اچھی ہوگی۔
وقت اشاعت : 30/09/2022 - 23:40:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :