انگلینڈ کیخلاف میچ کے بعد حیدر علی کی طبیعت بگڑ گئی

طبیعت ناساز ہونے پر قومی ٹیم کے بلے باز کو لاہور کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 اکتوبر 2022 00:03

انگلینڈ کیخلاف میچ کے بعد حیدر علی کی طبیعت بگڑ گئی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر 2022ء) انگلینڈ کیخلاف میچ کے بعد حیدر علی کی طبیعت بگڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں شرکت کرنے والے قومی ٹیم کے بلے باز حیدر علی کی صحت کے حوالے سے تشویش ناک اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف میچ کے بعد طبیعت ناساز ہونے پر قومی ٹیم کے بلے باز حیدر علی کو لاہور کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں آج رات ڈاکٹرز ان کی نگرانی کریں گے۔
وقت اشاعت : 01/10/2022 - 00:03:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :