جسپریت بمراہ کو ابھی تک ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر نہیں کیا: سارو گنگولی

بی سی سی آئی بمراہ سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل آخری لمحات کا انتظار کریگا کہ کیا وہ 6 اکتوبر کو ٹیم کیساتھ سفر کر سکتے ہیں یا نہیں: صدر بھارتی کرکٹ بورڈ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 1 اکتوبر 2022 14:05

جسپریت بمراہ کو ابھی تک ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر نہیں کیا: سارو گنگولی
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اکتوبر 2022ء ) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا ( بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی نے کہا کہ جسپریت بمراہ کو ابھی تک ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر نہیں کیا گیا۔ کرکٹ سے متعلق سپوٹس ویب سائٹ " کرکٹ ایڈیکٹر" کے مطابق گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بی سی سی آئی سارو گنگولی نے کہا کہ بی سی سی آئی بمراہ سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل آخری لمحات کا انتظار کرے گا کہ کیا بمراہ 6 اکتوبر کو ٹیم کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں یا نہیں ۔

(جاری ہے)

سارو گنگولی نے واضح الفاظ میں کہا کہ " جسپریت بمراہ کو ابھی تک ٹی 20ورلڈ کپ سے باہر نہیں کیا گیا" ، اس کے ساتھ مختلف رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر بھمرا آئندہ 15 دنوں میں صحتیاب ہو جاتے ہیں اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی خواہش کرتے ہیں تو بھارت انہیں ٹیم کے پیچھے بھجوائے گا۔ سپورٹس ویب سائٹ " کرکٹ ایڈیکٹر" کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ بھمرا کو سٹریس فریکچر ہے اور وہ چھ ماہ تک میدان سے دور رہ سکتے ہیں ۔ 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں اپنے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان کا سامنا کرنا پڑے گا۔                                             
وقت اشاعت : 01/10/2022 - 14:05:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :