پشاور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پشاور میں شروع

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 21:43

پشاور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پشاور میں شروع
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2022ء) پشاور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پشاور میں شروع ہوگئی افتتاحی میچ میں ایف آر سی کلب نے پشاور بادشاہ کو نو وکٹوں سے شکست دیدی باضابطہ افتتاح پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر اصغر علی خان نے کیا ان کے ہمراہ مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شبیر، پشاور ایمپائرایسوسی ایشن کے صدر شکیل الرحمان، نادرن سپورٹس کرکٹ کلب کے صدر ذوالفقار جان، کیک پیلس اونر جاوید، پشاور بادشاہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر عمران اللہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

(جاری ہے)

جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پر جاری ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں افتتاحی میچ پشاور بادشاہ اور ایف آر سی کرکٹ کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں پشاور بادشاہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 114 رنز بنائے جس میں اویس 38 اور قسمت mشیر 16 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے۔ ایف آر سی کلب کی جانب سے عثمان اور محب نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں ایف آر سی سی کلب نومطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر12 ویں اوور میں پورا کیا یوسف نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 اوررومان نے 38 رنز بنائے۔ اس طرح میچ میں پشاور بادشاہ کو نووکٹوں سے شکست ہوئی۔
وقت اشاعت : 01/10/2022 - 21:43:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :