ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 ، پاکستان نے ملائیشیا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا، قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ (کل )بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی

اتوار 2 اکتوبر 2022 11:30

سلہٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2022ء) ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی، قومی خواتین ٹیم نے 58 رنز کا آسان ہدف 9 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ، سدرہ امین نے 31 رنز بنائے ، طوبیٰ حسن کو عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ، اتوار کو سلہٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں ملائیشیا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز بنائے ، ایلسا ہنٹر 29 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں ، پاکستان کی طرف سے امیمہ سہیل نے 3 اور طوبیٰ حسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب پاکستان ویمنز نے مطلوبہ ہدف باآسانی 9 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ، سدرہ امین نے 31 اور منیبہ علی نے 21 رنز بنائے ، طوبیٰ حسن کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل( پیر کو) بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

وقت اشاعت : 02/10/2022 - 11:30:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :