ویمنز ایشیا کپ ٹی 20، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں (کل) مدمقابل ہوں گی

اتوار 2 اکتوبر 2022 11:40

سلہٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2022ء) ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 میں قومی خواتین ٹیم اپنا دوسرا میچ کل(پیر کو )بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، اسی روز دوسرا میچ بھارت اور ملائیشیا ویمنز کے درمیان کھیلا جائے گا، ویمنز ایشیا کپ 23-2022 کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں جس میں میزبان ٹیم کے علاوہ پاکستان، بھارت، ملائیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا اور متحدہ عرب امارت کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، میگا ایونٹ میں کل( پیر کو )پہلے میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں سلہٹ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، قومی خواتین ٹیم اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا کو شکست دے چکی ہے ، اسی روز دوسرا میچ بھارت اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا، بھارت نے پہلے میچ میں سری لنکا کو ہرایا تھا، واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ 6 اکتوبر کو تھائی لینڈ، چوتھا میچ 7 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت، پانچواں میچ 9 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات جبکہ چھٹا اور آخری میچ 11 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، چار بہترین ٹیموں کے مابین سیمی فائنل مقابلے 13 اکتوبر جبکہ فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 02/10/2022 - 11:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :