پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز ،پی سی بی نے کروڑوں کمالئے ، معاون اداروں کو ایک پیسہ تک نہ دیا

پی ایچ اے، سوئی گیس ،ایل ڈی اے ،واسا ، ٹریفک پولیس نے خدمات سر انجام دیں لیکن پی سی بی نے اخراجات کی مد میں ایک پائی بھی ادا نہیں کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 3 اکتوبر 2022 17:37

پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز ،پی سی بی نے کروڑوں کمالئے ، معاون اداروں کو ایک پیسہ تک نہ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اکتوبر 2022ء ) پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز سے پی سی بی نے کروڑوں کمالئے لیکن معاون اداروں کو ایک پیسہ تک نہ دیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی توجہ صرف مال بنانے پر مرکوز رہی ، پی سی بی نے میچز سے کروڑوں روپے کمائے لیکن معاون اداروں کو اخراجات کی مد میں ایک پائی بھی ادا نہیں کی ۔ پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچوں میں پی سی بی نے 60 ہزار سے زائد ٹکٹوں کی فروخت سے کروڑوں روپے کمائے لیکن معاون محکموں کو ایک پیسہ تک نہیں دیا ، ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی ستھرائی پر 254 ورکرز اور آفیسرز کو تعینات کیا اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا، ضلعی انتظامیہ اور ایم سی ایل نے کروڑوں روپے خرچ کرکے سڑکوں پر پیچ ورکس اور ٹیموں کے روٹس اور سٹیڈیم کے اطراف لائٹنگ کے انتظامات کو یقینی بنایا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں 10 بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنایا ، ریسکیو 1122 نے ایمرجنسی صورتحال سے فوری نمٹنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا ،پولیس کے ہزاروں جوانوں نے سکیورٹی ڈیوٹی دی، پارکنگ کمپنی نے چار مقامات پر پارکنگ سہولت فراہم کی ۔ پی ایچ اے ،محکمہ سوئی گیس ،ایل ڈی اے ،واسا ، ٹریفک پولیس نے خدمات سر انجام دیں لیکن پی سی بی نے اخراجات کی مد میں ایک پائی بھی ادا نہیں کی ، ماضی میں ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی کے عوض اخراجات کا بل بھجوایا تو پی سی بی حکام نے پنجاب حکومت کو شکایت کردی۔
وقت اشاعت : 03/10/2022 - 17:37:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :