وسیم اور وقار نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 'مثالی' پلیئنگ الیون بتادی

پیر 3 اکتوبر 2022 20:36

وسیم اور وقار نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 'مثالی' پلیئنگ الیون بتادی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2022ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہونے جارہا ہے اور اس حوالے سے دن بدن قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن پر بھی بحث جاری ہے۔

(جاری ہے)

تاہم پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ساتویں ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل ایک پروگرام میں پاکستان کے دو لیجنڈری بولرز وسیم اکرم اور وقار یونس نے میگا ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی اپنی من پسند پلیئنگ الیون کے بارے میں بتایا۔دونوں سابق کرکٹرز کی جانب سے دو بہت ہی دلچسپ انتخابات کیے گئے، وقار نے تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک کو منتخب کیا جب کہ وسیم اکرم نے نوجوان کھلاڑی اعظم خان کا انتخاب کیا۔
وقت اشاعت : 03/10/2022 - 20:36:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :