پاکستانی کیوئسٹ بابرمسیح کو ورلڈ6ریڈسنوکرچیمپئن شپ کوارٹرفائنل میں شکست

پیر 3 اکتوبر 2022 22:03

پاکستانی کیوئسٹ بابرمسیح کو ورلڈ6ریڈسنوکرچیمپئن شپ کوارٹرفائنل میں شکست
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2022ء) پاکستانی کیوئسٹ بابرمسیح ورلڈ 6ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، بحرین کے حبیب صباح نے بابرمسیح کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 5-4فریمز سے شکست دی۔ ملائیشیا میں جاری میگا ایونٹ میں پیر کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں بحرین کے حبیب صباح نے پاکستانی کیوئسٹ بابرمسیح کو زبردست مقابلے کے بعد 5-4 فریمز سے ہرا کرایونٹ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

حبیب صباح نے پہلے تینوں فریمز میں 68-0، 36-24اور33-30سے کامیابی حاصل کر کے بابر مسیح کے خلاف 3-0 کی برتری حاصل کی تاہم بابرمسیح نے بھی ہمت نہ ہاری اور اگلے چاروں فریمز میں 38-23، 31-4، 31-18 اور 33-32 سے کامیابی حاصل کر کے4-3 کی برتری حاصل کر لی، آٹھویں فریم میں بحرین کے کیوئسٹ نے بابرمسیح کو 44-22 سے ہرا کر مقابلہ 4-4سے برابر کر دیا تاہم آخری اور فیصلہ کن سیٹ میں بحرین کے حبیب صباح چھائے رہے اور انہوں نے 43-13 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ 5-4 فریمز سے جیت کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 03/10/2022 - 22:03:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :