قائد اعظم ٹرافی ، سندھ نے ناردرن کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنا لئے

پیر 3 اکتوبر 2022 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2022ء) قائد اعظم ٹرافی 23-2022، سندھ نے ناردرن کے خلاف چار روزہ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنا لئے ، کپتان سعود شکیل نے شاندار سنچری سکور کی اور وہ 112 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، خرم منظور 58، عمیر یوسف 36، صائم ایوب 35 اور فواد عالم 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، سعد خان 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ، ناردرن کی طرف سے مبصر خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، ایک اور میچ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم سدرن پنجاب کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، وقار احمد نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 134 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، صاحبزادہ فرحان 44 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ، ان کے علاؤہ کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا ، محمد الیاس نے چار ، احمد بشیر نے تین اور حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں سدرن پنجاب نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنا لئے ، زین عباس 11، عثمان صلاح الدین 10 اور عمران رفیق 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، آغا سلمان 9 اور علی عثمان 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، ارشاد اللہ نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔

وقت اشاعت : 03/10/2022 - 20:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :