عالمی ٹیم سنوکر چیمپئن شپ 6 اکتوبر سے شروع ہو گی

منگل 4 اکتوبر 2022 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2022ء) عالمی ٹیم سنوکر چیمپئن شپ 6 اکتوبر سے کوالالمپور، ملائیشیا میں شروع ہو گی۔ جس میں پاکستان سمیت 29 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے جن کو 8 مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے پاکستان ٹیم دو کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں بابر مسیح اور احسن رمضان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

6 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ سنگاپور سے اور 7 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ قطر سے ہوگا۔ 9 اکتوبر کو کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل جبکہ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 10 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 04/10/2022 - 18:22:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :