آئی سی سی نے ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا

منگل 4 اکتوبر 2022 18:38

آئی سی سی نے ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2022ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا، ایونٹ میں دس ٹیمیں شریک ہوں گی۔

(جاری ہے)

ویمن ٹی 20 ورلد کپ کا آغاز 10 فروری سے ہوگا، دس ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، آسٹریلیا ،جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور بنگلا دیش گروپ ون کا حصہ ہیں، پاکستان ، بھارت، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور آئرلینڈ گروپ ٹو میں شامل ہیں۔ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا 12 فروری کو ہوگا، 15 فروری کو قومی ٹیم آئرلینڈ کے مدمقابل ہوگی، 19 فروری کو پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کا سامنا کرے گی، انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان میچ 21 فروری کو ہوگا، ٹورنامنٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/10/2022 - 18:38:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :