ورلڈکپ کے لیے جو ٹیم منتخب کی اس سے اچھے نتائج لیے جا سکتے ہیں‘محمد وسیم

آصف علی، افتخار احمد اور خوشدل شاہ نیچے اچھی ہٹنگ کرتے رہے ہیں لیکن بیٹنگ میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے‘چیف سلیکٹر

منگل 4 اکتوبر 2022 19:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2022ء) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے لیے جو ٹیم منتخب کی اس سے اچھے نتائج لیے جا سکتے ہیں۔چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فائنل حکمت عملی ہیڈ کوچ اور کپتان بناتے ہیں۔محمد وسیم نے کہا کہ آصف علی، افتخار احمد اور خوشدل شاہ نیچے اچھی ہٹنگ کرتے رہے ہیں لیکن بیٹنگ میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ مڈل میں بیٹرز وکٹ کو زیادہ ویلیو دیتے ہیں جس کی وجہ سے مسئلے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

شرجیل اور اعظم خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے کے سوال پر محمد وسیم نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کی فٹنس پر گزشتہ 2 سال سے بات چل رہی ہے لیکن ان کو فٹنس کے حوالے سے بات سمجھ نہیں آرہی۔چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ بطور سلیکٹر مجھے شرجیل، صہیب مقصود اور اعظم خان سمیت کئی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر کبھی شک نہیں رہا لیکن بات آئے فٹنس پر تو اس میں ایک طریقہ کار طے ہے اگر اس کو فولو نہ کیا تو یہ پوری ٹیم کو ڈسٹرب کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اگر ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے مجھے فٹنس اور فیلڈنگ کے لیے اوکے کا سائن دے دیا جائے تو مجھے ان کھلاڑیوں کو شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
وقت اشاعت : 04/10/2022 - 19:22:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :