پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے زیر نگرانی اوپن ٹرائلز کا انعقاد

منگل 4 اکتوبر 2022 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2022ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے زیر نگرانی غوث بخش رئیسانی ہاکی سٹیڈیم کوئٹہ میں اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ منگل کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ٹرائلز میں آل پاکستان چیف منسٹر ہاکی گولڈ کپ کیلِئے ملک بھر سے آئے ہوئے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین،چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ خان، ممبران سلیکشن کمیٹی اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن رحیم خان،سابق انٹر نیشنل لئیق لاشاری موجود تھے ۔

تمام کھلاڑیوں کو مکمل کٹ کے ساتھ ٹرائلز میں حصہ لینے کی ہدایات تھیں۔منتخب کھلاڑیوں کا اعلان ان کی پرفارمنس اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔پی ایچ ایف کے زیر اہتمام رواں ماہ منتخب کھلاڑیوں کے کیمپ کا انعقاد کیا جائے گاجبکہ اس حوالے سے وزارت کھیل و نواجوانان امورر حکومت بلوچستان نے ٹرائلز کو کامیاب بنانے میں بھرپور معاونت کی۔
وقت اشاعت : 04/10/2022 - 23:13:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :