پاکستان کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی

منگل 4 اکتوبر 2022 23:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2022ء) پاکستان کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ، 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سہ ملکی سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔پاکستانی سکواڈ میں 16 کھلاڑی اور 13 معاون سٹاف ممبران شامل ہیں۔

(جاری ہے)

قومی سکواڈ ایک دن کے آرام کے بعد جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں دوبارہ تربیت کا آغاز کرے گا۔پاکستان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کو حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹونٹی میچوں کی ہوم سیریز میں 4-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ سہ فریقی سیریز پاکستان کے لئے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کو بہتر بنانے کا ایک اچھا موقع ہے۔
وقت اشاعت : 04/10/2022 - 23:23:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :