کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کا دوسرا رائونڈ، سدرن پنجاب فالو آن کا شکار

منگل 4 اکتوبر 2022 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2022ء) کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کے دوسرے رائونڈ کے دوسرے دن کا کھیل مکمل ہو گیا، ترجمان کے مطابق این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں سدرن پنجاب فالو آن کا شکار ہو گئی، خیبرپختونخوا کے 458 آل آئوٹ کے جواب میں سدرن پنجاب اپنی پہلی اننگز میں 168 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، وقار حسین نے 51 رنز بنائے، خیبرپختونخوا کی جانب سے محمد عباس آفریدی نے 49 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں، کھیل کے اختتام پر سدرن پنجاب نے 12 اوورز میں ایک وکٹ پر 35 رنز بنا لیے ہیں ،اسی طرح کے سی سی اے اسٹیڈیم میں بلوچستان کی پہلی اننگز کے اسکور 185 آل آئوٹ کے جواب میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 125 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی،کھیل کے اختتام پر بلوچستان نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر 125 رنز بنا لیے اور اس کی مجموعی برتری 125 ھے،یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں، 35 رنز تین وکٹ پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کرتے ہوئے سندھ کی ٹیم 78ویں اوور میں 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی، محمد حسن نے سب سے زیادہ 70، حسن محسن اور تابش خان نے 40 رنز بنائے، ناردرن کے منیر ریاض نے 32 کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں، کھیل کے اختتام پر ناردرن نے 25 اوورز میں ایک وکٹ پر 105 رنز بنا لیے اور اسے160 رنز کی برتری حاصل ہے۔

وقت اشاعت : 04/10/2022 - 23:20:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :