بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ کل (جمعرات کو ) کھیلا جائے گا

بدھ 5 اکتوبر 2022 10:50

لکھنئو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2022ء) بھارت اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (بدھ کو) بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکنا کرکٹ سٹیڈیم لکھنؤ میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی 20 میچوں کی سیریز بھارت نے پروٹیز سے 1-2 سے جیت لی تھی۔

(جاری ہے)

بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقا کو 8 وکٹوں جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 16 رنز سے شکست دی تھی مہمان پروٹیز ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان بھارت کو 49 رنز سے شکست دی تھی۔ بھارتی ٹیم کو مایہ ناز اوپننگ بلے باز شیکھر دھون لیڈ کریں گے جبکہ پروٹیز ٹیم ٹیمبا بویوما کی زیرقیادت میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 9 اکتوبر کو رانچی جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ 11 اکتوبر کو نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 05/10/2022 - 10:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :