ملک میں گراس روٹ سطح پر سٹوڈنٹس اولمپک گیمز سے کھیلوں کو فروغ ملے گا،مقبول آرائیں

بدھ 5 اکتوبر 2022 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2022ء) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے کہا ہے کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر سٹوڈنٹس اولمپک گیمز سے کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان گیمز سے ملک میں تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کو سیکھنے کا موقع ملا ہے اور امید ہے یہ ہی نوجوان نسل بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریگی۔

گزشتہ دنوں پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور وہیل کالج کے تعاون سے چھٹی سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کراچی میں اختتام پذیر ہوئی جس میں سٹی سکول نے کامیابی حاصل کی جبکہ وہیلز کالج اور حبیب گرلز سکول نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گیمز میں اول آنے والی ٹیم کو جنرل ٹرافی اور 50ہزار روپے کا انعام اور ہر پوزیشن ہولڈرز کو پانچ، پانچ ہزار روپے بمعہ ٹرافیاں دی گئی۔

(جاری ہے)

سٹی سکول(ڈی کے کیمپس، پی اے ایف اور ناظم آباد ) نے 6800 پوائنٹس ساتھ جنرل ٹرافی بمعہ 50 ہزار روپے نقد انعام حاصل کیاجبکہ وہیلز کالج نے 3300 پوائنٹس اور حبیب گرلز سکول نے 2750 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گیمز میں 14 کھیلوں کے مختلف مقابلے منعقد ہوئے جن میں ایتھلیٹکس، آرچری، باسکٹ بال ، بیڈمیٹن ، تھرو بال ، ٹیبل ٹینس، تایکوانڈو ، کرکٹ ، روپ اسکیپینگ، جمناسٹک، نیٹ بال، والی بال ، فٹ سال اور،سکیٹنگ کے مقابلے شامل تھے۔ ان کھیلوں کے مقابلے چار مختلف مقامات پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر کراچی، سٹی سکول ڈی کے کیمپس کراچی، سٹی سکول پی اے ایف چیپٹر کراچی اور منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں کھیلے گئے۔
وقت اشاعت : 05/10/2022 - 16:46:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :