قومی بوائز باسکٹ بال چیمپین شپ کراچی کے 20 کھلاڑیوں کا اعلان

بدھ 5 اکتوبر 2022 16:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2022ء) کوئٹہ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 16 اکتوبر سے قومی باسکٹ بال چیمپین شپ برائے بوائز ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں شروع ہوگی، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے 20 ٹیم کے کیمپ کا اعلان کیا ہے جو آج 9 بجے شب انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر شروع ہوگا، 12 اکتوبر کو حتمی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا، ٹیم کا کپتان باونس کلب کے محسن ریاض اور نائب کپتان کراچی باسکٹ بال کلب کے راج کمار لکھوانی کو منتخب کیا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد طلحہ، اسد امام، انس عثمان، زین علی، بلال احمد، علی حسن، اظہر دعنا، دانیال احمد، عثمان بشیر، عبداللہ امام، سید بختیار احمد، اسد مرزا، حسن ظفر، تیمور ظہیر، سمیر احمد، علی چن زیب، عبدالصمد، اور حمزہ خواجہ شامل ہیں، کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر کوچ زاہد ملک کو رپورٹ کریں۔

وقت اشاعت : 05/10/2022 - 16:48:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :