ارشد منیم اینڈ ذاکر بابو کھتری میوریل لیگ،جناح سپورٹس کی فائنل میں رسائی

بدھ 5 اکتوبر 2022 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2022ء) جناح سپورٹس کی ٹیم ارشد منیم اینڈ ذاکر بابو کھتری میوریل لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ کھتری برادری کے زیرِ اہتمام منعقدہ ارشد منیم اینڈ ڈاکر بابو کھتری میموریل ٹی ٹونٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2022کے دوسرے اور آخری سیمی فائنل میں جناح سپورٹس نے حریف تارا سپورٹس کو 53رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

فاتح ٹیم کا فائنل میں مقابلہ الاخوان سی سی سے ہوگا ۔ میچ کی خاص بات فاتح ٹیم کے محمد نعیم ٹھٹوی کا تباہ کن سپیل تھا۔ انہوں نے 14رنزکے عوض4وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعیم جوبت نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مہمان خصوصی ارشد مینم (مرحوم) کے صاحبزادے زبیر منیم نے فاتح ٹیم کے نعیم ٹھٹوی کو جادوئی بولنگ پر مین آف دی میچ کیش ایوارڈ ایک ہزار روپے دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرگنازر فیصل کھتری، شاہد تا، اکرعلی ڈون، ہارون تارا اور عفان ظفر فاروقی بھی موجود تھے۔ آر ایل سی اے گرائونڈ پرکھیلے میچ میں تارا سپورٹس کے کپتان اکبر علی ڈون نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ جناح سپورٹس کی پوری ٹیم تارا سپورٹس کپتان اکبر علی ڈون، علی رضا تارا اور ناصر کی عمدہ بولنگ 2،2وکٹوں کے باعث مقررہ 20اورز میں 125رنز بناسکی۔

کپتان فیصل کھتری نے 41گیندوں پر 5چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست ذمدارانہ 48رنز بنائے جبکہ آصف علی جی نے جارحانہ 17رنزمیں 2چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اکبر علی ڈون نے 18، علی رضا تارا نے 27اور ناصر نے 30رنز کے عوض 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی بیٹنگ میں تارا سپورٹس کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم اسپنرز محمد نعیم ٹھٹوی اور نعیم جوبت کی میجک بولنگ کے آگے صرف 71رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

آل رائونڈر علی رضا تارا 27اور راشد زیر والا 18رنز بناکر نمایاں رہے۔ محمد نعیم ٹھٹوی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 14رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو شکار کیا اور نعیم جوبت نے ایونٹ میں اپنی عمدہ بولنگ جاری رکھتے ہوئے صرف 15رنز کے بدلے 3بیٹسمینوں کو نشانہ بنایا جبکہ محمد ربی نے ابتدائی 2وکٹیں لیں۔ فائنل میچ میں جناح اسپورٹس کا مقابلہ الاخوان سی سی سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 05/10/2022 - 17:11:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :