پاکستان جونیئر لیگ، ڈیرن سیمی ،عمران طاہر ،کولن منرو سمیت دیگر لاہور پہنچ گئے

بدھ 5 اکتوبر 2022 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2022ء) پاکستان جونیئر لیگ کے سلسلے میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان، حیدر آباد ہنٹرز کے مینٹور ڈیرن سیمی بھی لاہور پہنچ گئے۔پاکستان جونیئر لیگ کے لیے ڈیرن سیمی، سائوتھ افریقا کے کرکٹر بہاولپور رائیلز کے مینٹور عمران طاہر اور نیوزی لینڈ کے کرکٹر راولپنڈی ریڈرز کے مینٹور کولن منرو بھی پاکستان لاہور پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان جونیئر لیگ میں بہاولپور کے مینٹور عمران طاہر، ہیڈ کوچ، گارڈن پرسنز اور بیٹنگ کوچ عمران فرحت ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح گوجرانوالہ کے مینٹور شعیب ملک، ہیڈ کوچ اعجاز احمد اور باولنگ کوچ عمر اعزاز چیمہ ہیں۔گوادر کے مینٹور ویون رچرڈ، مشتاق احمد ہیڈ کوچ، کامران خان بیٹنگ کوچ ہیں جبکہ حیدر آباد کے مینٹور ڈیرن سیمی، ہیڈ کوچ عبدالرزاق اور بیٹنگ کوچ غلام علی ہیں۔مردان کے مینٹور شاہد آفریدی، ہیڈ کوچ عبدالرحمن اور بولنگ کوچ محمد سمیع جبکہ راولپنڈی کے مینٹور کولن منرو، ہیڈ کوچ ٹوبی ریڈفرڈ اور محمد مسرور بیٹنگ کوچ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان جونیر لیگ کی ٹیموں کے مینٹورز اور کوچنگ اسٹاف کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 05/10/2022 - 23:00:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :