آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیزکے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (جمعہ کو )کھیلا جائے گا

جمعرات 6 اکتوبر 2022 09:40

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2022ء) آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل (جمعہ کو ) گابا، برسبین میں کھیلا جائے گا۔کینگروز کو کالی آندھی کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 3وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) کے مطابق ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز آرون فنچ کر رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم کو نکولس پوران لیڈ کررہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 7ا کتوبر کو برسبین کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے پرتھ روانہ ہوں گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30نومبر سے 4 دسمبر تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 8 سے 12 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جاے گا۔\932
وقت اشاعت : 06/10/2022 - 09:40:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :