ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 ، تھائی لینڈ نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

جمعرات 6 اکتوبر 2022 12:49

ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 ، تھائی لینڈ نے پاکستان  کو 4  وکٹوں سے ہرا دیا
سلہٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2022ء) ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 میں تھائی لینڈ نےسخت مقابلے کے بعد پاکستان کی ویمن ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی۔ یہ تھائی لینڈ کی ایشیا کپ میں تین میچوں کے بعد پہلی فتح ہے۔ تھائی لینڈ کی ویمن ٹیم نے 117 رنز کا ہدف سخت مقابلے کے بعد 19ویں اوور کی 5 گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حا صل کرلیا۔

نٹھاکن چنتھم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا سدرہ آمین کی نصف سنچری رائیگاں گئی، جمعرات کو سلہٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دسویں میچ میں پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بناکر تھائی لینڈ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 117 رنز کا ہدف دیا۔ سدرہ آمین شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 56 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ کی سورنارائن ٹیپوچ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب تھائی لینڈ کی ویمن ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد 117 رنز کا مطلوبہ ہدف نٹھاکن چنتھم کی 61 رنز کی اننگز کی بدولت 19.5 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ایشیا کپ میں پہلی فتح کا مزہ چکھ ہی لیا۔ نٹھاکن چنتھم 61 اور نارومول چائیوائی نے 17رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے نداڈار اور طوبہ حسن نے دو، دو جبکہ ناشرہ سندھو اور کائنات امتیاز نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔نٹھاکن چنتھم میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔\932
وقت اشاعت : 06/10/2022 - 12:49:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :