پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان سہ فریقی سیریز کا آغاز (کل)سے ہوگا

جمعرات 6 اکتوبر 2022 14:44

پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان سہ فریقی سیریز کا آغاز (کل)سے ہوگا
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2022ء) پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان سہ فریقی سیریز کا آغاز کل بروز ( جمعہ ) سے ہوگا۔ افتتاحی میچ میں پاکستان اور بنگلا دیش مد مقابل ہوں گے۔

(جاری ہے)

سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لئے نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے لنکن یونیورسٹی کرائسٹ چرچ میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ انڈور ہال میں ٹریننگ کے لئے نیچرل ٹرف پچز موجود تھیں۔تین گھنٹے تک جاری رہنے والے پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔قومی ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے منگل کو کرائسٹ چرچ پہنچی تھی۔ سہ فریقی سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچے گی۔
وقت اشاعت : 06/10/2022 - 14:44:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :