نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا، بابر اعظم

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف یہ میچز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں معاونت کریں گے، کپتان قومی ٹیم

جمعرات 6 اکتوبر 2022 14:44

نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا، بابر اعظم
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2022ء) پاکستان قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہاکہ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف یہ میچز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں معاونت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی،نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں سخت حریف ثابت ہوتی ہے،نیوزی لینڈ کے پاس کین ولیمسین، ٹم ساؤدی اور ٹرینٹ بولٹ جیسے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں،یہاں کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ یہاں کی باؤنسی پچز پر کھیلنے سے ورلڈ کپ کی تیاری ہوگی،انگلینڈ کے خلاف ہم نے مختلف کمبی نیشن آزمائے، جس سے اپنی خامیوں اور خوبیوں کا اندازہ ہوا۔
وقت اشاعت : 06/10/2022 - 14:44:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :