قومی کھیل ہاکی کی صورتحال سے بہت پریشان کن ہے،نواب شیر وسیر

پاکستان سپورٹس بورڈ کام کرنیوالی فیڈریشنز کو سپورٹ کرے ، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن بہتر کام کر رہی ہے،نوجوان کھلاڑی ہمارا سرمایہ ہے ، سپورٹس بورڈ کو زیادہ توجہ دینا چاہیے، میڈیا سے بات چیت

جمعرات 6 اکتوبر 2022 14:44

قومی کھیل ہاکی کی صورتحال سے بہت پریشان کن ہے،نواب شیر وسیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2022ء) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین نواب شیر وسیر نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کی صورتحال سے بہت پریشان کن ہے،پاکستان سپورٹس بورڈ کام کرنیوالی فیڈریشنز کو سپورٹ کرے ، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن بہتر کام کر رہی ہے،نوجوان کھلاڑی ہمارا سرمایہ ہے ، سپورٹس بورڈ کو زیادہ توجہ دینا چاہیے ۔

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں نیشنل وویمنز باسکٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی صورتحال سے بہت پریشان کن ہے ، حکومت نے ہاکی کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے ، امید ہے ہاکی کے معاملات چلانے کیلئے اچھے لوگ آئینگے ۔

(جاری ہے)

نواب شیر وسیر نے کہا کہ ہم اب ہاکی کے میدان میں کہی منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ، ہاکی کا کھیل تنزلی کا شکار ہے ، کرکٹ میں کچھ کام تو ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کے عہدیدار اب اس کھیل کی جان چھوڑ دیں ، ایک سوال کے جواب میں چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کام کرنیوالی فیڈریشنز کو سپورٹ کرے ، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن بہتر کام کر رہی ہے جبکہ نوجوان کھلاڑی ہمارا سرمایہ ہے ، سپورٹس بورڈ کو زیادہ توجہ دینا چاہیے ،نئی حکومت نے کھیلوں کی بہتری کیلئے کوشش شروع کی ہے۔

وقت اشاعت : 06/10/2022 - 14:44:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :