پاکستان میں سیف گیمز کے انعقاد کیلئے شیڈول تبدیل

گیمز اب مارچ 2024میں ہونگی، منظوری ساؤتھ ایشین اولمپک کمیٹی نے دی

جمعرات 6 اکتوبر 2022 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2022ء) ساؤتھ ایشین اولمپک کمیٹی نے پاکستان میں سیف گیمز کے پاکستان میں انعقاد کیلئے شیڈول تبدیل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ایشین اولمپک کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود نے کی جنہوں نے شرکا کو پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیف گیمز اکتوبر 2023 کی بجاے مارچ 2024میں پاکستان میں منعقد کی جاے گی جبکہ سیف گیمز کے شیڈول کی تبدیلی کی منظوری ساؤتھ ایشین اولمپک کمیٹی نے باضابطہ طور پر دی۔

واضح رہے کہ سیف گیمز پہلے اکتوبر2023میں منعقد ہونا تھی ، سیف گیمز میں بھارت، سری لنکا، افغانستان سمیت سیف ممالک کے ہزاروں اتھلیٹس شرکت کرینگے۔
وقت اشاعت : 06/10/2022 - 14:44:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :