قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ میں ڈنر، تصاویر وائرل

جمعرات 6 اکتوبر 2022 14:44

قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ میں ڈنر، تصاویر وائرل
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ میں ڈنر کی تصاویر وائرل ہوگئیں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ڈنر کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑی موجود ہیں۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ بولنگ کوچ شان ٹیٹ بھی موجود ہیں، کھانے کی میز پر تمام لوگ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں کل پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جبکہ ہفتے کو نیوزی اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
وقت اشاعت : 06/10/2022 - 14:44:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :