ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 ، بنگلہ دیش نے ملائیشیا کو 88 رنز سے ہرا دیا

جمعرات 6 اکتوبر 2022 16:56

ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 ، بنگلہ دیش نے ملائیشیا کو 88 رنز سے ہرا دیا
سلہٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2022ء) ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 ، بنگلہ دیش نے ملائیشیا کو 88 رنز سے ہرا دیا۔ یہ بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کی ایشیا کپ میں دوسری فتح ہے۔ بنگلہ دیش ویمن ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ کو عمدہ بلے بازی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔جمعرت کو سلہٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے گیارہویں میچ میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بناکر ملائیشین خواتین ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 130 رنز کا ہدف دیا۔

مرشیدہ خاتون نے 56 اور کپتان نگار سلطانہ کو 53 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔ملائیشیا کی طرف سے ساشا اعظمی، ماہرہ عزت اسماعیل اور وینفریڈ دوریسنگم نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث ملائیشین ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 41 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ۔ میچ کی خاص بات یہ تھی کہ ملائیشیا کی ویمن ٹیم کی طرف سے کوئی کھلاڑی دوہراہندسہ بھی عبور نہ کرسکی۔ بنگلہ دیش کی طرف سےفریحہ ترسنا نے تین جبکہ فہیمہ خاتون ،سنجیدہ اختر اور رومانہ احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش ویمن ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ عمدہ بلے بازی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں ۔\932
وقت اشاعت : 06/10/2022 - 16:56:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :