ویمن ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں تھائی لینڈ نے پاکستان ویمنز کو 4 وکٹ سے شکست دے دی

جمعرات 6 اکتوبر 2022 22:23

سلہٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2022ء) ویمن ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں تھائی لینڈ نے پاکستان ویمنز کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے دیا گیا 117 رنز کا ہدف تھائی لینڈ نے 6 وکٹ کے نقصان پر ایک بال پہلے حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ کی جانب سے نتھا کان چمپن 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی ندا ڈار اور طوبی حسن نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 54 رنز بنائے۔ایونٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی یہ پہلی شکست ہے۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم ملائیشیا اور بنگلادیش کو ہرا چکی ہے۔
وقت اشاعت : 06/10/2022 - 22:23:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :