تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کی جانب سے وو من شہباز تائی کوانڈو چیمپئن شپ (کل) ہوگی

جمعرات 6 اکتوبر 2022 22:36

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2022ء) سکھر ڈویژن تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کی جانب سے وو من شہباز تائی کوانڈو چیمپئن شپ (کل) 7 اکتوبر 2022 بروز جمعہ کو المہران کلچرل ہال میں منعقد کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ترجمان شہباز تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیمپئن شپ کے مہمان خسوصی ملک آفتاب محمود چئیرمین مہران بزم ادب وثقافت اور ریاض حامد وائس چیئر مین مہران بزم ادب وثقافت ہونگے جبکہ چیمپئن شپ آرگنائیزینگ سکیرٹری ماسٹر عبدالرزاق راجپوت جنرل سیکریٹری سکھر ڈویڑن تائی کوانڈو ایسوسی ایشن فنانسسیکرٹری آف سندھ تائی کوانڈو ایسوسیشن ،چیمپئن شپ کی وومین آرگنائزینگ صدر میڈم عزرا جمال وومین صدر سکھر ڈویڑن تائی کوانڈو ایسوسیشن، وقاص شیخ صدر سکھر ڈویڑن تائی کوانڈو ایسوسیشن، سید رضوان شاہ نائب صدر سکھر ڈویڑن تائی کوانڈو ایسوسیشن، سکھر ڈویڑن تائی کوانڈو ایسوسیشن کمیٹی کے ٹیکنیکل آفیشلز میں سہیل احمد ،اسامہ سیال ،عبدالباسط شیخ ،شہزاد مگسی اور مریم خان شامل ہیں جبکہ میمبرز میں عبدالفتاح ،حذیفہ خان اور دیگر چیمپئن شپ کی فنانس سکیرٹری مسز ماسٹر عبدالرزاق راجپوت ہیں۔

وقت اشاعت : 06/10/2022 - 22:36:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :