سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز، سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے ہرا دیا

محمد رضوان کی نصف سنچری، نواز اور دہانی کے تین ،تین شکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 7 اکتوبر 2022 10:49

سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز، سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے ہرا دیا
کرائسٹ چرچ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 اکتوبر 2022ء ) سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے ہرا دیا۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پاکستان بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 78 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم 22، شان مسعود 31، حید علی 6، افتحار احمد 13 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 168 رنز کے ہدف کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم 146 رنز بنا سکی۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے مہدی حسن کو 10 رنز پر محمد وسیم نے آؤٹ کیا جبکہ شبیر رحمٰن کو 14 رنز پر حارث رؤف نے اپنی ہی گیند پر کیچ پکڑ کر واپس پولین بھیجا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے محمد نواز نے 13ویں اوور میں بنگلادیشی بیٹر لٹن داس کو 35 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا جس کی اگلی ہی بال پر محمد نواز نے پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ بھی حاصل کی۔

محمد نواز نے مصدق حسین کو پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا۔ بنگلادیشی بیٹر افیف حسین کو 25 رنز پر شاہنواز دھانی نے کیچ آؤٹ کرا کر پاکستان کو پانچویں کامیابی دلوائی جس کے بعد شاداب خان نے چھٹی وکٹ حاصل کی۔ شاداب خان نے نور الحسن کو 8 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔تینوں ممالک کے درمیان ہونے والی یہ سہ ملکی سیریز گذشتہ تین برسوں میں آئی سی سی کے کرکٹ کھیلنے والے فُل ممبرز کے مابین پہلی سیریز ہے۔ رواں ماہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے یہ سیریز تینوں ٹیموں کو ایونٹ کی بھرپور تیاری کا موقع فراہم کرے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک 15 ٹی20 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں 13 مرتبہ پاکستان کامیاب ہوا جبکہ 2 مرتبہ بنگلہ دیش نے فتح حاصل کر رکھی ہے۔
وقت اشاعت : 07/10/2022 - 10:49:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :