بابراعظم کاسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کے خلاف گرین شرٹس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

بولرز نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی، نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ایسی ہی پرفارنس کی کوشش کریں گے، کپتان کی گفتگو

جمعہ 7 اکتوبر 2022 15:04

بابراعظم کاسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کے خلاف گرین شرٹس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2022ء) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کے خلاف گرین شرٹس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 21 رنز سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے ایک بار پھر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 78 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بولنگ میں محمد وسیم جونیئر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہاکہ ٹیم کی پرفارمنس سے خوش ہوں، ہم نے اچھا آغاز کیا، محمد رضوان کی کارکردگی بہترین رہی۔بابر اعظم نے کہاکہ پاور پلے میں 50 رنز کرنا چاہتے تھے لیکن بیٹرز کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی۔خیال رہے کہ پاکستان نے پہلے پاور پلے میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 43 رنز اسکور کیے تھے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہاکہ بولرز نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی، نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ایسی ہی پرفارنس کی کوشش کریں گے۔
وقت اشاعت : 07/10/2022 - 15:04:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :